!باخبر رہیں

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں اور ہماری تازہ ترین اپڈیٹس فوراً حاصل کریں

عاذب اعزاز خان

عاذب اعزاز خان جامعہ کراچی میں پبلک ایڈمسٹریشن کے شعبہ میں زیرِ تعلیم ہیں۔
گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ تعلیم و تربیت سے وابستہ ہیں اور عثمان پبلک اسکول سسٹم میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
ماہ نامہ ساتھی میں شعبہ مجلسِ ادارت کی ذمہ داری ہے۔
اردو ادب سے پرانا اور انتہائی گہرا تعلق ہے۔ اسلام اور تاریخ کے مطالعہ میں بھی خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

کعب حسن صدیقی

کعب حسن صدیقی ڈاؤ یونیورسٹی سے ہیلتھ مینجمنٹ کے طالب علم ہیں۔ 2023 میں ماہ نامہ ساتھی کا حصہ بنے۔ ساتھی کے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے۔ مارچ 2025 سے شعبہ آئی ٹی کے انچارج کے طور پر زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کا من پسند مشغلہ کتب بینی ہے۔

ولید چندریگر

محمد ولید چندریگر کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہ ادارے میں بطور آئی ٹی اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے 2023 میں “ساتھی” کے ساتھ اپنا تخلیقی سفر شروع کیا۔
اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ ہر ماہ قارئین کو “سلسلہ: ملکوں ملکوں کی سیر” کے ذریعے دنیا بھر کی سیر پر لے جاتے ہیں۔ ان کی تحریریں نہ صرف معلوماتی ہوتی ہیں بلکہ قاری کو دلچسپی کے ساتھ باندھ لیتی ہیں۔

محمد شعیب

محمد شعیب شعبہ تاریخ جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ 2023 سے ساتھی کا حصہ بنے اور مختلف ذمہ داری نبھائی۔ مارچ 2025 سے ساتھی کے شعبہ سرکولیشن و مارکیٹنگ کی نگران ہیں۔ موجودہ مصروفیات بطور ویب سائیٹ اینالسٹ فری لانسنگ کررہے ہیں۔ ان زمہ داریوں کے علاوہ سیر و سیاحت کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

حماس شمسی

حماس شمسی کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں اور اس وقت ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی سے بیچلرز کر رہے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس کے مختلف شعبوں میں مشین لرننگ، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور ویب ڈیویلپمنٹ سے خاص شغف رکھتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخ اور اسلام کے مطالعے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ کھیلوں میں کرکٹ سے گہری دلچسپی ہے اور خاص طور پر کرکٹ میچز کا تجزیہ کرنا پسند کرتے ہیں

طحہ انس

آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے طالب علم ہیں. حساب، معاشیات اکاؤنٹنگ میں ذوق رکھتے ہیں، نیز سماجی، ادبی اور تعلیم سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں

محمد اویس منیر

اویس منیر قانون کے طالب علم ہیں اور ساتھ ہی عملی طور پر وکالت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ قانون کی دنیا میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ فکری و ادبی میدان میں بھی متحرک ہیں۔ ابتدا میں ماہ نامہ ساتھی کے اندر انچارج شعبہ ادارت کے معاون کے طور پر ذمہ داری رہی، بعد ازاں شعبہ ادارت کے انچارج مقرر کیا گیا اور اب سیشن 2025-26 کے لیے ماہ نامہ ساتھی کراچی کا مدیر مقرر کیا گیا ہے۔